Home Blog Page 3

11 powerful Quotes by Hazrat Umar Farooq R.A

0
11 powerful Quotes by Hazrat Umar Farooq R.A

Hazrat Umar Farooq R.A was a very wise leader who taught us important lesson

About being fair and doing the right thing. His words still inspire us today because they help us understand how to be good leaders and treat others well. When we think about what Hazrat Umar Farooq R.A said, we learn a lot about being honest and caring. Hazrat Umar Farooq R.A sayings are strong and clear, showing us how to live a good life. By learning from Hazrat Umar Farooq R.A, we can grow as individuals and help our communities become better places.

شبہ کے ساتھ کھانا مانگنے سے بہتر ہے۔

ایمان کے بعد بڑی نعمت نیک عورت ہے۔

بزرگ بننے سے پہلے علم حاصل کرو۔

جو آدمی خود کو عالم کے وہ جاہل ہے

اور جو خود کو جنتی کہے وہ جہنمی ہے۔

سلام کرنا، مجلس میں دوسروں کے لئے جگہ چھوڑنا

اور مخاطب کو بہترین نام سے پکارنا محبت بڑھاتا ہے۔

تم نے لوگوں کو اپنا غلام کیوں بنا لیا ہے

حالانکہ ماؤں نے تو انہیں آزاد جتا تھا۔

خشوع و خضوع کا تعلق دل سے ہے نہ کہ ظاہری حالت ہے۔

خدا تعالی اس شخص پر رحمت فرمائے جو مجھے عیوب سے آگاہ کرتا ہے۔

برخو کی دوستی سے احتراز لازم ہے کیونکہ اگر بھلائی بھی کرنا چاہتا ہے

تو بھی اس نے برائی سرزد ہو جاتی ہے۔

طالب دنیا کو علم پڑھانا راہزن کے ہاتھ میں تلوار دینے کے مترادف ہے۔

اگر میں ایسی حالت میں مر جاؤں کہ اپنی محنت سے روزی تلاش کرتا ہوں

تو مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ خدا کی راہ میں نمازی ہو کر مروں۔

14 Profound Quotes of Hazrat Abu Bakr Siddique R.A

0
14 Profound Quotes of Hazrat Abu Bakr Siddique R.A

Table of Contents

Hazrat Abu Bakr Siddique R.A was a very smart person who helped many people with his ideas.

Hazrat Abu Bakr Siddique R.A taught us important things about believing in what is good and being a good leader. When we think about Hazrat Abu Bakr Siddique R.A words, we can learn how to be kind and do the right things.

Hazrat Abu Bakr Siddique R.A teachings are still important today and can help anyone who wants to learn from them. Hazrat Abu Bakr Siddique R.A said that praying for the Prophet can take away our mistakes really fast, even faster than water can put out a fire, and that saying kind words about the Prophet is even better than helping someone to be free.

عاجز ترین وہ شخص ہے جس کا کوئی دوست نہ ہو

اور اگر بہم پہنچے تو معمولی ملال سے اس کو چھوڑ دے۔

ماں باپ کی خوشنودی دنیا میں موجب دولت اور عاقبت میں باعث نجات ہے۔

گناہ سے توبہ کرنا واجب ہے مگر گناہ سے بچنا واجب تر ہے۔

جو امر پیش آتا ہے وہ نزدیک ہے لیکن موت اس سے بھی نزدیک تر ہے۔

شرم مردوں سے خوب ہے مگر عورتوں سے خوب تر ہے۔

پاک نفس آدمی شہرت میں عورتوں سے زیادہ شرماتا ہے۔

دنیا کے ساتھ مشغول ہوتا جاہل کا بد ہے لیکن عالم کا بد تر ہے۔

گناہ جو ان کا ابھی اگر چہ بد ہے لیکن بوڑھے کا بد تر ہے۔

بخشش کرنا امیر سے خوب ہے لیکن محتاج سے خوب تر ہے۔

موت سے محبت کرو تو زندگی عطا کی جائے گی۔

میری نصیحت قبول کرنے والا ول ، موت سے زیادہ کسی کو محبوب نہ رکھے۔

دل مردہ ہے اور اس کی زندگی علم ہے۔

علم بھی مردہ ہے اور اس کی زندگی طلب کرنے سے ہے۔

جو اللہ کے کاموں میں لگ جاتا ہے اللہ تعالی اس کے کاموں میں لگ جاتا ہے۔

Top 20 Life-Changing Quotes of Hazrat Muhammad SAW

0
Top 20 Life-Changing Quotes of Hazrat Muhammad SAW

Table of Contents

The teachings of Hazrat Muhammad SAW are very important and still help us today.

Hazrat Muhammad SAW shared important ideas on how to live a good life. When we look at his inspiring sayings, we see how kind and understanding he was. His words have been important for a long time, helping many people find guidance and inspiration.

By following Hazrat Muhammad SAW’s teachings, we can try to be more caring and fair to others. Hazrat Muhammad SAW wisdom helps us know what is true and meaningful in life. Let’s remember the lessons he taught us as we face different challenges in our lives.

حضرت سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ الله عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب

، دانائے غیوب مرة عَنِ العيوب صلی اللہ علی علیہ والہ وسلم کا فرمان تقرب نشان ہے

ترجمة یعنی بروز قیامت لوگوں میں میرے قریب تر وہ ہوگا

جس نے دُنیا میں مجھ پر زیادہ درود پاک پڑھے ہونگے ۔

تم اپنے مال کے ذریعے لوگوں کو خوش نہیں کر سکتے

لندا خندہ پیشانی اور حسن خلق کے ذریعے سے انہیں خوش رکھا کرو۔

قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے کہ بندہ اللہ تعالی کو پکارتا ہے تو اللہ تعالی اس پر ناراض ہونے کی وجہ سے منہ موڑ لیتا ہے۔

وہ پھر پکارتا ہے اللہ پھر منہ موڑ لیتا ہے۔ وہ پھر پکارتا ہے تو اللہ تعالٰی اپنے فرشتوں سے کہتا ہے

کہ میرے بندے نے میرے سوا کسی اور کو پکارنے سے انکار کر دیا ہے لندا میں نے اس کی دعا منظور کرلی۔ اپنی کمائی پاک رکھو تمہاری دعا قبول ہوگی۔

بہتر ہے وہ شخص جو دیر میں خفا ہو اور جلد راضی ہو جائے اور بد تر وہ شخص ہے جو جلد غصہ میں آجائے اور دیر سے راضی ہو۔

رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں

الصَّلَاةُ عِمَادُ الدِّينِ یعنی نماز دین کا ستون ہے ۔ نماز دین کی اصل اور بنیاد ہے

:حضرت سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں

مَنْ صَمَتَ نَجَا یعنی جو خاموش رہ نجات پا گیا۔

:حبیب پروردگار صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں

مَنْ زَارَ قَبْرِي وَجَبَتْ لَهُ شَفَاعَتِی یعنی جس نے میری قبر کی زیارت کی ، اس کے لئے میری شفاعت لازم ہو گئی

:حبیب پروردگار صلی اللہتعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا

الدُّعَاءُ مُخُ الْعِبَادَةِ یعنی دُعا عبادت کا مغز ہے۔

:حبیب پروردگار صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں

إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ یعنی اعمال کا دار و مدار نیتوں پر ہے۔

:رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کا فرمان دلگشا ہے

نِيَّةُ الْمُؤْمِنِ خَيْرٌ مِّنْ عَمَلِهِ یعنی مسلمان کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے ۔

:رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا فرمانِ خوشبودار ہے

.مَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِہ یعنی جو شخص کسی کو نیکی کا راستہ بتائے گا، تو اسے بھی اتنا ہی ثواب ملے گا، جتنا کہ اس نیکی پر عمل کرنے والے کو

فرمانِ مصطفٰے صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم : سب سے زیادہ حسرت قیامت کے دن مت کے دن اُس کو ہو گی جسے دُنیا میں علم حاصل کرنے کا موقع ملا مگر اُس نے حاصل نہ کیا

اور اس شخص کو ہو گی جس نے علم حاصل کیا اور دوسروں نے تو اس سے سن کر نفع اٹھایا لیکن اس نے نہ اُٹھایا یعنی خود اس علم پر عمل نہ کیا

:فرمانِ مصطفٰے صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں

النَّدَمُ تَوْبَةٌ یعنی شر مند گی توبہ ہے ۔

:رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا فرمانِ رحمت نشان ہے

.صَلُّوا عَلَيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْكُمْ یعنی مجھ پر درود شریف پڑھو، اللہ تعالیٰ تم پر رحمت بھیجے گا

: رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا

.خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ یعنی تم میں بہترین شخص وہ ہے، جس نے قرآن کو سیکھا اور دوسروں کو سکھایا

:رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کا فرمانِ مُشکبار ہے

مَنْ صَلَّى عَلَى وَاحِدَةً صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ عَشْرَ صَلَوَاتٍ وَحُطَّتْ عَنْهُ عَشْرُ خَطِيَّاتٍ وَرُفِعَتْ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ

یعنی جس نے مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھا، اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں بھیجے گا اور اس کے دس گناہ معاف کئے جائیں گے اور اس کے دس درجے بلند کئے جائیں گے

:سرکار مدینہ صَلَّى اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا

مَن أَحْيَا سُنَّتِي فَقَدْ أَحَبَّنِي وَمَنْ أَحَبَّنِي كَانَ مَعِيَ فِي الْجَنَّةِ یعنی جس نے میری سنت کو زندہ کیا اس نے مجھ سے محبت کی

.اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا

:حبیب پروردگار صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں

الْبَادِئُ بِالسَّلَامِ بَرِيٌّ مِّنَ الكبر یعنی سلام میں پہل کرنے والا تکبر سے دور ہو جاتا ہے۔

:رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں

الدُّعَاءُ يَرُدُّ الْبَلاء یعنی دعا بلا کو ٹال دیتی ہے۔