Home Blog Page 2

15 Best Inspirational Quotes

0
15 Best Inspirational Quotes

Table of Contents

Inspiration helps us believe in our dreams

And gives us the strength to face tough times in life. I want to share some special Inspirational quotes that can brighten our days and encourage us to keep going. These meaningful words can lift us up and help us tackle challenges. In this post, I’m sharing Inspirational quotes that remind us to be strong, stay positive, and follow our dreams.

یقین کریں کہ آپ کر سکتے ہیں

اور آپ آدھے راستے پر ہیں۔

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کتنے دھیرے دھیرے جاتے ہیں، جب تک کہ آپ رک نہیں جاتے۔

گھڑی مت دیکھو؛ جو کرتا ہے کرو. جاری رکھیں۔

بڑے خواب دیکھیں اور ناکام ہونے کی ہمت کریں۔

مستقبل ان کا ہے جو اپنے خوابوں کی خوبصورتی پر یقین رکھتے ہیں۔

اس طرح عمل کریں جیسے آپ جو کرتے ہیں اس سے فرق پڑتا ہے۔ یہ کرتا ہے

آپ اپنے اہداف کو حاصل کرکے کیا حاصل کرتے ہیں

اتنا اہم نہیں ہے جتنا آپ اپنے اہداف کے حصول سے کیا بنتے ہیں۔

مشکلات اکثر عام لوگوں کو غیر معمولی تقدیر کے لیے تیار کرتی ہیں۔

اپنے چیلنجوں کو محدود نہ کریں

اپنی حدود کو چیلنج کریں۔

جہاں سے ہو وہاں سے شروع کریں

جو کچھ آپ کے پاس ہے اسے استعمال کریں۔ تم جو کر سکتے ہو کرو۔

آپ کبھی بھی اتنے بوڑھے نہیں ہوتے کہ

کوئی دوسرا مقصد طے کر سکیں یا نیا خواب دیکھ سکیں۔

مستقبل کی پیشن گوئی کرنے کا بہترین طریقہ اسے تخلیق کرنا ہے۔

آپ کا وقت محدود ہے، اسے کسی اور کی زندگی گزارنے میں ضائع نہ کریں۔

کامیابی خوشی کی کلید نہیں ہے

خوشی کامیابی کی کنجی ہے۔

12 Inspiring Rajab al-Murajjab Quotes

0
12 Inspiring Rajab al-Murajjab Quotes

Table of Contents

Rajab al-Murajjab Quotes are special sayings that can help us

Understand and appreciate this important month better. When we think about these Rajab al-Murajjab Quotes, we can learn more about our spiritual journey and feel closer to our beliefs. Exploring these Rajab al-Murajjab Quotes gives us helpful ideas that encourage us to be more faithful and devoted.

نبیوں کے سردار، دو عالم کے مالک و مختار صَلَّی اللهُ عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے

جس نے مجھ پر سو مرتبہ درود پاک پڑھا اللہ پاک اُس کی دونوں آنکھوں کے در میان لکھ دیتا ہے کہ یہ نفاق اور جہنم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قیامت شُہداء کے ساتھ رکھے گا۔

حرمت والے مہینوں کے بارے میں جو آیت مبارکہ ذکر کی گئی ہے اُس کے تحت تفاسیر میں ہے کہ آیت مبارکہ میں جو ظلم سے منع کیا گیا ہے

اس ظلم سے اللہ پاک کی نافرمانی والے کام کرنا اور اس کی اطاعت والے کام چھوڑ دینا مراد ہے۔ حضرت سیدنا ابنِ عباس رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فرماتے ہیں کہ اللہ پاک نے ان بارہ مہینوں میں سے چار مہینوں کو خصوصیت عطا فرمائی اور ان کی حرمت کو عظمت بخشی اور ان مہینوں میں گناہ کو گناہِ عظیم قرار دیا۔

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! دعا کی قبولیت میں پانچ راتوں کو بہت اہمیت حاصل ہے جیسا کہ حضرت سیدنا عبد الله بن عمر رضی اللہ عنھما فرماتے ہیں

پانچ راتیں ایسی ہیں جس میں دعا رد نہیں کی جاتی : (1) جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات (2) رجب کی پہلی (یعنی چاند رات (3) پندرہ شعبان کی رات (یعنی شب براءت) (4) عید الفطر کی (چاند ) رات (5) عید الاضحی کی (یعنی ذوالحجہ کی دسویں) رات۔

حضرت سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولُ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّم کا فرمان ہے

جس نے ماہِ حرام میں تین دن جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کا روزہ رکھا اس کے لئے سات سو سال کی عبادت کا ثواب لکھا جائے گا

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کئے گئے واقعے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ رجب المرجب کے مہینے میں دُعائیں قبول ہوتی ہیں، تاریخ ابن عساکر کی ایک طویل روایت میں ہے

زمانہ جاہلیت میں بھی لوگ اس مہینے کی تعظیم کیا کرتے، اپنے اوپر کئے گئے ظلم کے خلاف کوئی بد دعا وغیرہ نہ کرتے لیکن جب رجب المرجب کا مہینا آتا تو ظالم کے خلاف دُعا کرتے تو اُن کی دُعا قبول ہو جاتی۔ (تاریخ ابن عساکر (۸۱/۲۵) حضرت امام زکریا قزوینی رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْہ فرماتے ہیں: کئی احادیث مبارکہ ماہ رجب کی عظمت و شان پر دلالت کرتی ہیں کہ اس میں عبادتیں اور دُعائیں قبول ہوتی ہیں۔

رجب المرجب بہت بابرکت مہینا ہے۔ یہ حرمت (یعنی عزت ) والے ان چار مہینوں میں سے ایک ہے جن کی عظمت و شان قرآن وحدیث میں بیان کی گئی ہے

صحابی ابنِ صحابی حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنھما فرماتے ہیں: اللہ پاک نے 12 مہینوں میں سے چار مہینوں کو خصوصیت عطا فرمائی اور ان کی حرمت کو عظمت بخشی اور ان میں گناہ کو بڑا گناہ قرار دیا۔ (تفسیر ابن ابی حاتم، ۴۶/۵، رقم: – ۱۰۳۳)

خادم النبی، جنتی صحابی، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں

بارگاہ رسالت صلى اللہ علیہ والہ وسلم میں عرض کیا گیا کہ (مادر جب) کا نام رجب کیوں رکھا گیا ارشاد فرمایا: کیونکہ اس میں شعبان ورمضان کیلئے خیر کثیر (یعنی بہت زیادہ بھلائی) بڑھائی جاتیہے۔ (فضائل شهر رجب للخلال، ص ۴۷)

اللہ پاک کے آخری نبی، محمد عربی صل الله عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا

رَجَبٌ شَهْرُ اللهِ وَ شَعْبَانُ شَهْرِي وَ رَمَضَانُ شَهْرُ أُمَّتِي یعنی رجب اللہ کا مہینا ہے ، شعبان میرا مہینا ہے اور رمضان میرے امتیوں کا مہینا ہے۔ (مسند الفردوس، ۲۷۵/۲، حدیث: ۳۲۷۲)

فرمانِ مصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم : رجب کے مہینے میں استغفار کی کثرت کرو، بیشک اس کے ہر ہر لمحے میں اللہ کریم کئی کئی افراد کو آگ سے نجات عطا فرماتا ہے۔ (مسند الفردوس، ۸۱/۱، حدیث: ۲۴۷)

رجب میں ایک دن اور رات ہے جو اُس دن روزہ رکھے اور رات کو قیام (یعنی عبادت) کرے تو گویا اُس نے سو سال کے روزے رکھے اور وہ ستائیس رجب ہے۔ (شعب الایمان، ۳۷۴/۳، حدیث: ۳۸۱۱)

جو رجب کے ستائیسویں دن کا روزہ رکھے گا تو اللہ پاک اس کے لئے ساتھ مہینوں کے روزوں کا ثواب لکھے گا۔ (فضائل شهر رجب للخلال، ص 1ء )

رجب میں ایک رات ہے کہ اس میں نیک عمل کرنے والے کیلئے 100 سال کی نیکیوں کا ثواب لکھا جاتا ہے اور وہ رجب کی ستائیسویں شب ہے۔ جو اس میں 12 رکعت اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ اور کوئی کسی ایک صورت

اور ہر دو رکعت پر التحیات پڑھے اور 12 پوری ہونے پر سلام پھیرے، اس کے بعد 100 بار سُبْحَنَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرِ پڑھے ، 100 بار استغفار ، 100 بار درود شریف پڑھے اور اپنی دنیا و آخرت سے متعلق جس چیز کی چاہے دُعامانگے اور صبح کو روزہ رکھے تو اللہ پاک اس کی سب دُعائیں قبول فرمائے سوائے اُس دُعا کے جو گناہ کے لئے ہو ۔ (شعب الایمان، ۳۷۴/۳، حدیث: ۳۸۱۲)

3 Powerful Rabi al-Thani Quotes in English and Urdu

0
3 Powerful Rabi al-Thani Quotes in English and Urdu

Rabi al-Thani Quotes help us think about how wonderful our faith

And the good things we have during this special month. When we read these Rabi al-Thani quotes, we find wise ideas that can help us every day. Each quote reminds us of the good qualities we should try to have during this time.

سرکار دو عالم صلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَالہ وسلم کا ارشاد ہے

بے شک تمہارے نام مع شناخت مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں، لہذا مجھ پر احسن (خوبصورت) الفاظ میں دُرُود پاک پڑھو۔

ربیع الآخر کو سر کار بغداد، حضور غوث پاک شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ سے نسبت ہے

کیونکہ اس ماہ کی گیارہ تاریخ کو آپ رَحْمَةُ الله علیہ کا وصال ہوا تھا۔ اس لئے عاشقانِ اولیا حضرت سیدنا غوثِ اعظم رَحْمَةُ اللهِ عَلَیہ کے ایصالِ ثواب کے لئے نذرو نیاز کرتے ہیں۔ اسی مناسبت سے اس ماہ کو گیارہویں شریف“ کا مہینا بھی کہا جاتا ہے۔

مشہور مفسر حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَةُ اللہ علیہ فرماتے ہیں

اس مہینہ میں ہر مسلمان اپنے گھر میں حضور غوث پاک سر کار بغد او رضی اللہ عنہ کی فاتحہ کرے۔ سال بھر تک بہت برکت رہے گی۔

8 Inspiring Muharram Al Haram Quotes in English / Urdu

0
8 Inspiring Muharram Al Haram Quotes

Table of Contents

Muharram Al Haram Quotes are special sayings that can help us think and feel better

Especially when times are tough. They remind us to take time to think and show our love during this important month. By paying attention to these Muharram Al Haram quotes, we can learn more about our beliefs and how we can come together as a community.

اسلامی سال کا پہلا مہینہ محرم الحرام، خلیفہ دوئم امیر المؤمنین حضرت سید نا عمر فاروق کی شہادت سے شروع ہوتا ہے اور اسی مہینہ کی دسویں تاریخ کو نواسہ رسول حضرت سیدنا امام حسین صلی اللہ نے دین اسلام کو بچانے کی خاطر اپنے رفقاء سمیت اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اپنے خون سے شجر اسلام کی آبیاری کی۔

یاد رہے ماہ محرم الحرام اور یوم عاشورہ کی عظمت و اہمیت کا تعلق صرف واقعہ کربلا سے نہیں بلکہ یہ مہینہ حرمتوں والے مہینوں میں سے ایک ہے جس کی عظمت و اہمیت کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ نے بیان فرمایا اور امم سابقہ میں بھی اس مہینہ کی انتہائی تعظیم کی جاتی تھی۔ اس مہینہ میں ہونے والے واقعات تاریخ میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اور حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے۔

روایات میں محرم کے دو مزید نام آئے ہیں۔ ا۔ محرم الحرام کو اس کی بہت زیادہ حرمت ہونے کی وجہ سے شَهْرُ الله الاصم ( اللہ تعالیٰ کا بہرہ مہینہ ) بھی کہا جاتا ہے۔

محرم الحرام کو شَهْرَ الله ( اللہ تعالیٰ کا مہینہ ) بھی کہتے ہیں اور اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے

کہ محرم الحرام کی حرمت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے مخلوق میں سے کسی کو تبدیلی کا اختیار نہیں ہے جیسے زمانہ جاہلیت میں لوگ محرم الحرام کو حلال کر لیتے تھے اور اس کی جگہ صفر المظفر کو حرمت والا مہینہ قرار دیتے تھے۔

عشرہ کے اعتبار سے افضل دو عشرے ہیں

یعنی ذی الحج کا پہلا عشرہ اور آخری عشرہ۔ ان دونوں عشروں کے بعد سب سے زیادہ فضیلت محرم الحرام کے پہلے عشرے کی ہے۔ پس ان ایام میں اعمال کی بجا آوری بقیہ مہینوں میں اعمال بجالانے سے افضل ہے۔

حضرت ابو عثمان نہندی رحمة الله فرماتے ہیں

صحابہ کرام نیم تین عشروں کی تعظیم کیا کرتے تھے۔ ا۔ رمضان المبارک کا آخری عشرہ ۔ ۲۔ ذوالحجۃ الحرام کا پہلا عشرہ۔ ۳۔ محرم الحرام کا پہلا عشرہ۔

حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا

أفضل الصيام بعد رمضان شهر الله المحرم، وأفضل الصلاة بعد الفريضة صلاة الليل ترجمہ : رمضان کے بعد سب سے افضل روزے محرم کے ہیں جو کہ اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے اور فرض نمازوں کے بعد سب سے افضل نماز رات کی نماز ہے۔

حضرت عبد اللہ بن عباس یا شما بیان کرتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

من صام يوم عرفة كان له كفارة سنتين, ومن صام يوما من المحرم فله بكل يوم ثلاثون يوما ترجمہ : جو شخص یوم عرفہ کا روزہ رکھتا ہے وہ اس کے لئے دو سال کے گناہوں کا کفارہ ہو جاتا ہے اور جو شخص محرم کے ایک دن کا روزہ رکھتا ہے اسے ہر ایک دن کے بدلے تیس دنوں کا ثواب ملتا ہے۔

عاشورہ کے دن احمد سرمہ آنکھوں میں لگانے سے سارا سال آنکھیں نہ دکھنے کی فضیلت حدیث شریف میں آئی ہے چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا

من اكتحل يَوْمَ عَاشُورَاء بالإثمد لم ترمد عينه أبدا

ترجمہ : جو شخص عاشورہ کے دن احمد سرمہ آنکھوں میں لگائے تو اس کی آنکھیں کبھی نہیں رکھیں گی۔

3 Profound Safar al-Muzaffar Quotes in English / Urdu

0
3 Profound Safar al-Muzaffar Quotes

Safar al-Muzaffar Quotes are special sayings that help us think about important things in life.

When we read these Safar al-Muzaffar quotes, we remember how special this month is. Each quote acts like a shining light, encouraging us to be true to our beliefs and to show our love for them.

رسولِ کریم صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ اللَّهِ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا

أَولَى النَّاسِ بِن يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَكْثَرُهُمْ عَلَى صَلَاةً یعنی قیامت کے دن لوگوں میں سب سے زیادہ میرے قریب وہ شخص ہو گا جو سب سے زیادہ مجھ پر درود شریف پڑھتا ہو گا۔

جو کوئی ماہ صفر کے آخری بدھ کو سورہ الم نشرح، سورۃ وَالدِّين، سوره نصر (إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْح ) اور سورۃ اخلاص ( قُلْ هُوَ اللهُ أَحَد ) استی اتنی بار پڑھے اس مہینے کے ختم ہونے سے پہلے ان شاء اللہ وہ غنی ہو جائے گا۔ جواہر خمسہ میں ہے: اس کی عمر دراز کر دی جائے گی۔

میر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا

حج کرنے والا مغفرت یافتہ ہے اور حاجی ذُو الْحَجَّةُ الحَرام ، محرم الحرام ، صفر المظفر اور ربیع الاول کے 20 دنوں میں جس کے لئے استغفار کرے اس کی بھی مغفرت ہو جاتی ہے۔

11 Powerful Rabi-ul-Awal Quotes in Urdu / English

0
11 Powerful Rabi-ul-Awal Quotes

Table of Contents

Welcome to a special group of quotes about Rabi-ul-Awal, a wonderful month.

These quotes help us think about the life and lessons of Prophet Muhammad (peace be upon him). As we read these meaningfu Rabi-ul-Awal quotes, let’s remember to be loving, caring, and united with one another, just like this month reminds us to be.

مدینے کے تاجدار صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم کا فرمانِ مغفرت نشان ہے

جب اللہ پاک کیلئے آپس میں محبت کرنے والے دو دوست ملاقات کرتے ہیں، مصافحہ کرتے ہیں اور سرکار مدینہ صلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَالِهِ وَسلم پر درود پاک پڑھتے ہیں تو ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔

ربیع الاول اسلامی سال کا تیسرا مہینا ہے۔ یہ مہینا فضیلتوں اور سعادتوں کا مجموعہ ہے

کیونکہ وہ ذات پاک جن کو اللہ کریم نے تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا وہ عظمتوں والے نبی، خاتم النبیین ، محمد مصطفے صلى اللهُ عَلَيْهِ وَ الهِ وَسَلَّم اس ماہ مبارک میں دنیا میں تشریف لائے۔ گویا اس مہینے کو سب فضیلتیں اور سعادتیں نبی مکرم صلى اللهُ عَلَيْهِ

ربیع موسم بہار یعنی سردی اور گرمی کے درمیان کے موسم کو کہتے ہیں۔ اہلِ عرب موسم بہار کے ابتدائی زمانے کو ” ربیع الاول “ کہتے تھے اس میں کھمبی (Mushroom) اور پھول پیدا ہوتے تھے

اور جس وقت پھلوں کی پیداوار ہوتی تو ان ایام کو ربیع الآخر کہتے تھے۔ جب مہینوں کے نام رکھے گئے تو صفر کے بعد والے دو مہینوں کو انہی دو موسموں کے ناموں پر ربیع الاول اور ربیع الآخر کا نام دیا گیا۔

ربیع الاول کی عظمتوں کے کیا کہنے! اسے کائنات کی سب سے زیادہ عظمت و شان والی ہستی، ہمارے پیارے نبی صلى اللهُ عَلَيْهِ وَالہ وسلم سے نسبت ہے۔ اس نسبت نے اس مہینے کی شان بڑھادی ہے اور اُس تاریخ کو رشک لیلتہ القدر بنا دیا ہے کیونکہ جس میں آپ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم کی مبارک ولادت ہوئی ہے

وہ تاریخ مسلمانوں کے لئے عیدوں کی بھی عید ہے ، یقینا حضور انور صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَالہ وسلم جہاں میں شاہ بحروبر بن کر جلوہ گر نہ ہوتے تو کوئی عید ۔ عید ہوتی، نہ کوئی شب، شب براءت ۔ بلکہ کون و مکاں کی تمام تر رونق اور شان اس جانِ جہان، محبوب رحمن صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَالہ وسلم کے قدموں کی ڈھول کا صدقہ ہے۔

اس مبارک مہینے کی بارہویں تاریخ بہت ہی سعادتوں اور عظمتوں والی ہے کیونکہ ہمارے پیارے نبی صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَانِهِ وَسلم کی ولادت با سعادت بروز پیر 12 ربیع الاول کو ہوئی۔

سید المرسلین صلى الله عَلَيْهِ والہ وسلم کی ولادت کا دن ہونے کے ساتھ ساتھ یہ دن اور بھی کئی وجوہات کی بنا پر اہم ہے ۔ چنانچہ حضرت سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی الله عنها بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَالِہ وسلم پیر کے دن پیدا ہوئے اور پیر کے دن ہی آپ صلى اللهُ عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم کی نبوت کا ظہور ہوا

مکہ مکرمہ سے ہجرت کرتے ہوئے پیر کے دن نکلے ، پیر کے دن مدینہ منورہ میں داخل ہوئے، پیر کے دن وصال ظاہری ہوا اور آپ نے حجر اسود کو پیر کے دن ہی نصب فرمایا۔ (۱) ایک روایت کے مطابق بدر میں فتح بھی پیر کے دن ملی اور پیر کے دن سورہ مائدہ نازل ہوئی۔

مشہور محدث حافظ محمد بن عبد الله المعروف ابن ناصر الدین دمشقی رحمة الله عليه (وفات: 842ھ) نقل فرماتے ہیں

أَنَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وُلِدَ حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ عَلَى الصَّحِيحِ وَصَححه یعنی صحیح یہ ہے کہ نبی کریم صلى اللهُ عَلَيْهِ وَالهِ وَسلم کی ولادت طلوع فجر ( صبح صادق) کے وقت ہوئی اور اس کو محد ثین نے صحیح قرار دیا ہے ۔

قربان اے دوشنبہ تجھ پر ہزار جمعے وہ فضل تو نے پایا صبح شب ولادت

پیارے ربیع الاول تیری جھلک کے صدق چمکا دیا نصیبا صبح شب ولادت

علمائے اسلام رحمۃ اللہ علیہ نے اس بات کی تصریح فرمائی ہے کہ جس رات سید عالم صَلَّى الله علیہ والہ وسلم کی ولادت با سعادت ہوئی وہ شب قدر سے بھی افضل ہے۔ جیسا کہ حضرت سیدنا شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ (وفات: 1052ھ) لکھتے ہیں: بے شک سرورِ عالم صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم کی ولادت کی رات شب قدر سے بھی افضل ہے۔

وہ مقدس مکان بڑی عظمت والا ہے کہ جسے اللہ کریم نے ہمارے پیارے نبی صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَالِهِ وَسلم کی ولادت گاہ ہونے کا شرف عطا فرمایا۔ تاریخی اعتبار سے بھی اس کی بڑی اہمیت ہے ۔

یہ مکان مکہ مکرمہ کے وسط میں مشرقی جانب جبل ابو قبیس کے قریب سوق اللیل “ نامی جگہ پر واقع تھا۔ یہ نبی پاک صلى اللهُ عَلَيْهِ و الہ وسلم کے والد حضرت عبد الله بن عبد المطلب رضی الله عنها کا مکان تھا۔

مجلس میلاد پاک افضل ترین مندوبات (مستحبات) اور اعلی ترین مُسْتَحْسَنات( نیک کاموں میں ) سے ہے۔

میلاد شریف وہ مبارک اجتماع ہے جس میں معتبر کتب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے فضائل و معجزات، سیر ، حالات، حیات، رضاعت اور بعثت کے واقعات بیان کیے جاتے ہیں۔

رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّار وعا بھلائی کی دعاؤں میں سب سے جامع ہے

حضور نبی کریم صلى اللهُ عَلَيْهِ الهِ وَسَلَّم اس دعا کی کثرت کیا کرتے تھے اور یہ بھی مروی ہے کہ آپ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم سب سے زیادہ یہی دعا کیا کرتے تھے (بخاری، 214/4، حدیث: 6389)

نیز جب بھی کوئی دعا کرتے اس کے ساتھ اس دعا کو بھی شامل کر لیا کرتے، کیونکہ یہ دعاد نیا اور آخرت کی بھلائی کی جامع ہے۔ (لطائف المعارف، ص 332)

15 Remarkable Quotes by Hazrat Imam Hussain R.A

0
Hazrat Imam Hussain R.A Quotes

Table of Contents

Hazrat Imam Hussain R.A is a shining example of bravery and giving up everything for what is right.

Hazrat Imam Hussain R.A has taught many people about being fair, kind, and believing strongly in what they stand for. His story and teachings are still very important to those who want to be truthful and good. Hazrat Imam Hussain R.A shows us that we should always stand up for what we believe in, even when things get tough.

جس کام کو پورا کرنے کی طاقت نہ ہوا سے اپنے ذمہ مت لو۔

جس چیز کو تم نہ سمجھ سکتے ہو

اور نہ حاصل کر سکتے ہو اس کے درپے کیوں ہوتے ہو؟

جب تم جان لو کہ تم حق پر ہو

تو پھر نہ جان کی پرواہ کرو نہ مال کی۔

جلد بازی حماقت ہے اور یہ انسان کی بدترین کمزوری ہے۔

جو کوئی اپنے مذہب کو قیاس کے ترازو میں تولتا ہے

وہ ہمیشہ شکوک و شبہات میں پڑا رہتا ہے۔

کسی شے کی زیادہ خواہش اور حرص محض بری ہی نہیں ، مہلک بھی ہوتی ہے۔

دولت کا بہترین مصرف یہ ہے

کہ اس سے عزت و آبرو کو برقرار رکھ۔

وہ سب رخصت ہو گئے جن سے محبت تھی

اور اب میں ان لوگوں میں ہوں جو مجھے پسند نہیں۔

اپنے کام کے صلے کی ، واجب سے زیادہ امید نہ رکھو۔

دنیا کا رنگ بدل گیا، وہ نیکی سے محروم ہوگئی۔

کوئی نہیں جو ظالم کو ظلم سے روکے۔

وقت آگیا ہے کہ مومن سچائی کی راہ میں بے چین ہو کر نکل پڑے

اور اپنا سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کر دے۔

بہترین سکون یہ ہے کہ خدا کی اطاعت پر خوش رہو۔

علم اور بردباری انسانی سیرت کو آراستہ کرتی ہے۔

عظمت و بزرگی کا بہترین ذریعہ سخاوت اور نیک عمل ہے۔

12 Profound Quotes from Hazrat Imam Hassan R.A

0
Hazrat Imam Hassan R.A Quotes

Table of Contents

Hazrat Imam Hassan R.A was a wise and kind person who taught us important lessons that are still helpful today.

He showed us how important it is to be nice to others and to be fair. He was very patient and strong, helping people understand their beliefs better. In this collection, we will learn about the valuable lessons from Hazrat Imam Hassan R.A that inspire many people all over the world.

مومن وہ ہے جو زاد آخرت مہیا کرے

اور کافروہ ہے جو دنیا کے مزے اڑانے میں مشغول ہو۔

تمہاری عمر برابر گشتی جا رہی ہے۔ جو کچھ تمہارے ہاتھ میں ہے اس سے کسی کی مدد کر جاؤ۔

جو لوگ تمہارے دوست بننا چاہتے ہیں ان کے دوست بنو عاقل کہلاؤ گے۔

دانائیوں میں اعلیٰ درجے کی دانائی تقوی ہے

اور کمزوریوں میں سب سے بڑی بد اخلاقی اور بداعمالی ہے۔

اپنی تعریف زیادہ کرنا ہلاکت کا باعث ہے۔

جو شخص سلام سے پہلے کوئی بات کرے اسے جواب نہ دو۔

مقدر پر راضی ہو جاؤ، غنی ہو جاؤ گے۔

جہاں دیا ہے وہاں ایمان ہے، جہاں حیاء نہیں وہاں ایمان نہیں۔

تمہیں اپنے اندرونی اسرار کا اسرار محفوظ رکھنا لازم کیونکہ اللہ تعالٰی ضمیروں کا جاننے والا ہے۔

عابد وہی ہے جو اللہ تعالی کی تقسیم پر راضی ہو۔

جس کے پاس عقل نہیں اس کے پاس ادب نہیں۔

جس کے پاس ہمت نہیں اس کے پاس کامیابی نہیں

اور جس کے پائن دین نہیں اس کے پاس حیا نہیں ہے۔

16 Life-Changing Hazrat Ali R.A Quotes for Daily Motivation

0
Hazrat Ali R.A Quotes in English

Table of Contents

Hazrat Ali R.A is like a shining light that helps many people learn and grow.

Hazrat Ali R.A wise advice teaches us important things about how to live our lives and be better people. By following Hazrat Ali R.A lessons, we can learn to be honest and make our lives meaningful.

The words of Hazrat Ali R.A help us understand important lessons and values. Each saying he shared teaches us about being wise and fair to others.

جس نے لالچ کو شعار بنایا اس نے اپنے آپ کو حقیر کر دیا۔

اور جس نے اپنی بد حالی کا پر وہ کھولا وہ اپنی خوشی سے ذلیل ہوا۔

اور جس نے زبان کو اپنا فرمانروا بنایا

اس نے دل کی حکومت کو کمزور کر دیا۔

بخل عمار ہے اور بزدلی عیب ہے اور ناداری ذہین آدمی کو ایسا گونگا بنا دیتی ہے کہ وہ اپنی حجت پیش نہیں کر سکتا

اور مفلس آدمی اپنے شہر میں بھی پردیسی ہوتا ہے اور بے چارگی ایک آفت ہے اور صبر شجاعت ہے۔

زہد دولت ہے اور پر ہیز گاری ڈھال ہے۔

.عاقل کا سینہ اس کے راز کا صندوق ہے

اور تازہ روئی (زندہ دلی) محبت کا پھندا ھے

بردباری عیبوں کا مدفن ہے۔

.جو شخص اپنے آپ سے راضی رہتا ہے

اس پر ناراض ہونے والے بڑھ جاتے ھے

لوگوں سے ایسا میل جول رکھو کہ اگر تم مر جاؤ تو

وہ تم پر روئیں اور اگر جیو تو تمہاری طرف مائل رہیں۔

لوگوں میں سب سے بے چارہ وہ ہے جو اپنے لئے دوست حاصل نہ کر سکے

اور اس سے زیادہ بے چارہ وہ ہے جو بنے بنائے دوستوں کو کھو بیٹھے۔

جس کی رفتار کو عمل نے مست کر دیا ہو نسب اس کی رفتار کو تیز نہیں کر سکتا۔

ترک آرزو سب سے بڑی دولت ہے۔

اللہ کی بارگاہ میں وہ بدی جو تمہیں رنجیدہ کر دے

اس کی نیکی سے بہتر ہے جس پر تمہیں ناز ہو۔

بھوکے شریف اور سپر شکم کمینے کے جملہ سے خائف رہو۔

آج عمل ہو گا حساب نہیں ہو گا۔

کل حساب ہو گا عمل نہیں ہو گا۔

Top 12 Uplifting Quotes by Hazrat Usman Ghani in English and Urdu

0
Top 12 Uplifting Quotes by Hazrat Usman Ghani

In the story of Islamic history, Hazrat Usman Ghani is like a shining star.

Hazrat Usman Ghani lessons and ideas still help and inspire many people today. When we think about what he taught, we can learn to be kinder and understand each other better. Looking at the wise things Hazrat Usman Ghani said is like finding a treasure full of valuable lessons.

ہر وہ کام دنیا ہے جس سے آخرت مقصود نہ ہو۔

گناہ کسی نہ کسی صورت دل کو بے قرار رکھتا ہے۔

تواضع کی کثرت نفاق کی نشانی

اور عدادت کا پیش خیمہ ہے۔

ترغیب دلانے کی نیت سے علانیہ صدقہ دینا خفیہ سے بہتر ہے۔

لوگوں کو جس طرح چاہے آزما دیکھے سانپ بچھوؤں سے کم نہ پائے گا۔

جائز ضرورت سے زیادہ طلب بھی شکوہ ہے۔

جس نے دنیا کو جس قدر پہچانا

اس قدر اس سے بے رغبت ہوا۔

امراء کی تعریف سے بچو کہ ظالم کی تعریف سے غضب الہی نازل ہوتا ہے۔

حیاء کے ساتھ تمام نیکیاں اور بے حیائی کے ساتھ تمام بدیاں وابستہ ہیں۔

تو نگروں کے ساتھ عالموں اور زاہدوں کی دوستی ریا کاری کی دلیل ہے۔

عافیت کے نو حصے الگ رہنے میں ہیں اور ایک حصہ ملتے ہیں۔

تعجب ہے اس پر جو دوزخ کو مانتا ہے اور گناہ کرتا ہے۔