Table of Contents

Muharram Al Haram Quotes are special sayings that can help us think and feel better

Especially when times are tough. They remind us to take time to think and show our love during this important month. By paying attention to these Muharram Al Haram quotes, we can learn more about our beliefs and how we can come together as a community.

اسلامی سال کا پہلا مہینہ محرم الحرام، خلیفہ دوئم امیر المؤمنین حضرت سید نا عمر فاروق کی شہادت سے شروع ہوتا ہے اور اسی مہینہ کی دسویں تاریخ کو نواسہ رسول حضرت سیدنا امام حسین صلی اللہ نے دین اسلام کو بچانے کی خاطر اپنے رفقاء سمیت اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اپنے خون سے شجر اسلام کی آبیاری کی۔

یاد رہے ماہ محرم الحرام اور یوم عاشورہ کی عظمت و اہمیت کا تعلق صرف واقعہ کربلا سے نہیں بلکہ یہ مہینہ حرمتوں والے مہینوں میں سے ایک ہے جس کی عظمت و اہمیت کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ نے بیان فرمایا اور امم سابقہ میں بھی اس مہینہ کی انتہائی تعظیم کی جاتی تھی۔ اس مہینہ میں ہونے والے واقعات تاریخ میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اور حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے۔

روایات میں محرم کے دو مزید نام آئے ہیں۔ ا۔ محرم الحرام کو اس کی بہت زیادہ حرمت ہونے کی وجہ سے شَهْرُ الله الاصم ( اللہ تعالیٰ کا بہرہ مہینہ ) بھی کہا جاتا ہے۔

محرم الحرام کو شَهْرَ الله ( اللہ تعالیٰ کا مہینہ ) بھی کہتے ہیں اور اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے

کہ محرم الحرام کی حرمت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے مخلوق میں سے کسی کو تبدیلی کا اختیار نہیں ہے جیسے زمانہ جاہلیت میں لوگ محرم الحرام کو حلال کر لیتے تھے اور اس کی جگہ صفر المظفر کو حرمت والا مہینہ قرار دیتے تھے۔

عشرہ کے اعتبار سے افضل دو عشرے ہیں

یعنی ذی الحج کا پہلا عشرہ اور آخری عشرہ۔ ان دونوں عشروں کے بعد سب سے زیادہ فضیلت محرم الحرام کے پہلے عشرے کی ہے۔ پس ان ایام میں اعمال کی بجا آوری بقیہ مہینوں میں اعمال بجالانے سے افضل ہے۔

حضرت ابو عثمان نہندی رحمة الله فرماتے ہیں

صحابہ کرام نیم تین عشروں کی تعظیم کیا کرتے تھے۔ ا۔ رمضان المبارک کا آخری عشرہ ۔ ۲۔ ذوالحجۃ الحرام کا پہلا عشرہ۔ ۳۔ محرم الحرام کا پہلا عشرہ۔

حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا

أفضل الصيام بعد رمضان شهر الله المحرم، وأفضل الصلاة بعد الفريضة صلاة الليل ترجمہ : رمضان کے بعد سب سے افضل روزے محرم کے ہیں جو کہ اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے اور فرض نمازوں کے بعد سب سے افضل نماز رات کی نماز ہے۔

حضرت عبد اللہ بن عباس یا شما بیان کرتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

من صام يوم عرفة كان له كفارة سنتين, ومن صام يوما من المحرم فله بكل يوم ثلاثون يوما ترجمہ : جو شخص یوم عرفہ کا روزہ رکھتا ہے وہ اس کے لئے دو سال کے گناہوں کا کفارہ ہو جاتا ہے اور جو شخص محرم کے ایک دن کا روزہ رکھتا ہے اسے ہر ایک دن کے بدلے تیس دنوں کا ثواب ملتا ہے۔

عاشورہ کے دن احمد سرمہ آنکھوں میں لگانے سے سارا سال آنکھیں نہ دکھنے کی فضیلت حدیث شریف میں آئی ہے چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا

من اكتحل يَوْمَ عَاشُورَاء بالإثمد لم ترمد عينه أبدا

ترجمہ : جو شخص عاشورہ کے دن احمد سرمہ آنکھوں میں لگائے تو اس کی آنکھیں کبھی نہیں رکھیں گی۔

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here