Table of Contents

Spiritual healing is a special way to feel better

That helps our hearts and minds, not just our bodies. It helps us feel balanced and calm inside. This practice has been around for a long time and is based on old ideas and traditions. When we learn about these important parts, we can really make the most of spiritual healing and feel happier in our lives.

ایسے تعویذات جو قرآن کریم یا اسمائے الہیہ یا دیگر اذکار و دعوات (یعنی دُعاؤں ) سے ہوں

ان کا استعمال کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں بلکہ دم کرنا اور تعویذ لٹکانا احادیث طیبہ سے ثابت ہے۔

چنانچہ مسلم شریف میں اس کے متعلق ایک پورا باب موجود ہے جس کا نام ہے

بَابُ الطَّبِ وَالْمَرَضِ والرقی یہ باب ہے طلب ، بیماری اور جھاڑ پھونک کے بارے میں “ اس طرح کا باب بخاری شریف اور دیگر کتب احادیث میں بھی ہے۔ مسلم شریف میں ہے

حضرت بی بی عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنها نے فرمایا

 جب بھی کریم ، رؤوف رحيم صلى الله عليه والہ وسلم کی بارگاہ عظیم میں بیماری پیش ہوتی تو جبرئیل علیہ الصلوۃ والسلام حاضر ہو کر آپ صلی الله عليه و اله وسلم کو بِسْمِ اللهِ يُبْرِيكَ، وَمِنْ كُلِّ دَاءٍ يَشْفِيكَ ، وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ، وَشَرِّ كُلِّ ذِي عَيْنٍ “ پڑھ کردم کرتے۔

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ

پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے نظر بد، ڈنک اور پھوڑے پھنسیوں کی صورت میں دم کروانے کی اجازت دی ۔

حضرت علامہ عبد الحق محدث دہلوی رحمة اللہ علیہ اس حدیث پاک کی وضاحت میں لیا لکھتے ہیں

یادر ہے کہ تمام بیماریوں اور تکلیفوں میں دم کرنا جائز ہے ، صرف ان تین (یعنی نظر ہد، ڈنک اور پھوڑے پھنسی) کے ساتھ مخصوص نہیں ، خاص طور پر ان کے ذکر کی وجہ یہ ہے کہ دوسری بیماریوں کی نسبت ان تین میں دم زیادہ مناسب اور مفید ہے۔

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here