Table of Contents

Hazrat Ali R.A is like a shining light that helps many people learn and grow.

Hazrat Ali R.A wise advice teaches us important things about how to live our lives and be better people. By following Hazrat Ali R.A lessons, we can learn to be honest and make our lives meaningful.

The words of Hazrat Ali R.A help us understand important lessons and values. Each saying he shared teaches us about being wise and fair to others.

جس نے لالچ کو شعار بنایا اس نے اپنے آپ کو حقیر کر دیا۔

اور جس نے اپنی بد حالی کا پر وہ کھولا وہ اپنی خوشی سے ذلیل ہوا۔

اور جس نے زبان کو اپنا فرمانروا بنایا

اس نے دل کی حکومت کو کمزور کر دیا۔

بخل عمار ہے اور بزدلی عیب ہے اور ناداری ذہین آدمی کو ایسا گونگا بنا دیتی ہے کہ وہ اپنی حجت پیش نہیں کر سکتا

اور مفلس آدمی اپنے شہر میں بھی پردیسی ہوتا ہے اور بے چارگی ایک آفت ہے اور صبر شجاعت ہے۔

زہد دولت ہے اور پر ہیز گاری ڈھال ہے۔

.عاقل کا سینہ اس کے راز کا صندوق ہے

اور تازہ روئی (زندہ دلی) محبت کا پھندا ھے

بردباری عیبوں کا مدفن ہے۔

.جو شخص اپنے آپ سے راضی رہتا ہے

اس پر ناراض ہونے والے بڑھ جاتے ھے

لوگوں سے ایسا میل جول رکھو کہ اگر تم مر جاؤ تو

وہ تم پر روئیں اور اگر جیو تو تمہاری طرف مائل رہیں۔

لوگوں میں سب سے بے چارہ وہ ہے جو اپنے لئے دوست حاصل نہ کر سکے

اور اس سے زیادہ بے چارہ وہ ہے جو بنے بنائے دوستوں کو کھو بیٹھے۔

جس کی رفتار کو عمل نے مست کر دیا ہو نسب اس کی رفتار کو تیز نہیں کر سکتا۔

ترک آرزو سب سے بڑی دولت ہے۔

اللہ کی بارگاہ میں وہ بدی جو تمہیں رنجیدہ کر دے

اس کی نیکی سے بہتر ہے جس پر تمہیں ناز ہو۔

بھوکے شریف اور سپر شکم کمینے کے جملہ سے خائف رہو۔

آج عمل ہو گا حساب نہیں ہو گا۔

کل حساب ہو گا عمل نہیں ہو گا۔

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here