Table of Contents

Hazrat Imam Hussain R.A is a shining example of bravery and giving up everything for what is right.

Hazrat Imam Hussain R.A has taught many people about being fair, kind, and believing strongly in what they stand for. His story and teachings are still very important to those who want to be truthful and good. Hazrat Imam Hussain R.A shows us that we should always stand up for what we believe in, even when things get tough.

جس کام کو پورا کرنے کی طاقت نہ ہوا سے اپنے ذمہ مت لو۔

جس چیز کو تم نہ سمجھ سکتے ہو

اور نہ حاصل کر سکتے ہو اس کے درپے کیوں ہوتے ہو؟

جب تم جان لو کہ تم حق پر ہو

تو پھر نہ جان کی پرواہ کرو نہ مال کی۔

جلد بازی حماقت ہے اور یہ انسان کی بدترین کمزوری ہے۔

جو کوئی اپنے مذہب کو قیاس کے ترازو میں تولتا ہے

وہ ہمیشہ شکوک و شبہات میں پڑا رہتا ہے۔

کسی شے کی زیادہ خواہش اور حرص محض بری ہی نہیں ، مہلک بھی ہوتی ہے۔

دولت کا بہترین مصرف یہ ہے

کہ اس سے عزت و آبرو کو برقرار رکھ۔

وہ سب رخصت ہو گئے جن سے محبت تھی

اور اب میں ان لوگوں میں ہوں جو مجھے پسند نہیں۔

اپنے کام کے صلے کی ، واجب سے زیادہ امید نہ رکھو۔

دنیا کا رنگ بدل گیا، وہ نیکی سے محروم ہوگئی۔

کوئی نہیں جو ظالم کو ظلم سے روکے۔

وقت آگیا ہے کہ مومن سچائی کی راہ میں بے چین ہو کر نکل پڑے

اور اپنا سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کر دے۔

بہترین سکون یہ ہے کہ خدا کی اطاعت پر خوش رہو۔

علم اور بردباری انسانی سیرت کو آراستہ کرتی ہے۔

عظمت و بزرگی کا بہترین ذریعہ سخاوت اور نیک عمل ہے۔

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here